Obtenez 3 mois à 0,99 $/mois

OFFRE D'UNE DURÉE LIMITÉE
Page de couverture de خطبات

خطبات

خطبات

Auteur(s): Rahimia Institute of Quranic Sciences
Écouter gratuitement

À propos de cet audio

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan w: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute© 2021 Rahimia Institute of Quranic Sciences Islam Spiritualité
Épisodes
  • دین اسلام کا تصور عدل و توازن اور امتِ وسط کی ذمہ داری | 28-11-2025
    Dec 7 2025
    دین اسلام کا تصور عدل و توازن اور امتِ وسط کی ذمہ داری
    خطبہ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ
    بتاریخ: 7؍ جمادی الاخریٰ 1447ھ / 28؍ نومبر 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس

    خطبے کی راہنما قرآنی آیت
    وَجَاهِدُوْا فِى اللّـٰهِ حَقَّ جِهَادِهٖ ۚ هُوَ اجْتَبَاكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِى الدِّيْنِ مِنْ حَرَجٍ ۚ مِّلَّـةَ اَبِيْكُمْ اِبْـرَاهِيْـمَ ۚ هُوَ سَـمَّاكُمُ الْمُسْلِمِيْنَ مِنْ قَبْلُ وَفِىْ هٰذَا لِيَكُـوْنَ الرَّسُوْلُ شَهِيْدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُـوْنُـوْا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ ۚ فَاَقِيْمُوا الصَّلَاةَ وَاٰتُوا الزَّكَاةَ وَاعْتَصِمُوْا بِاللّـٰهِۖ هُوَ مَوْلَاكُمْ ۖ فَنِعْمَ الْمَوْلٰى وَنِعْمَ النَّصِيْـرُ (الحج:78)
    ترجمہ: اور اللہ کی راہ میں کوشش کرو جیسا کوشش کرنے کا حق ہے، اس نے تمہیں پسند کیا ہے اور دین میں تم پر کسی طرح کی سختی نہیں کی، تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے، اسی نے تمہارا نام پہلے سے مسلمان رکھا تھا اور اس قرآن میں بھی تاکہ رسول تم پر گواہ بنے اور تم لوگوں پر گواہ بنو، پس نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور اللہ کو مضبوط ہو کر پکڑو، وہی تمہارا مولٰی ہے، پھر کیا ہی اچھا مولٰی اور کیا ہی اچھا مددگار ہے۔

    ۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
    ✔ اسلام دین فطرت اور دیگر عنوانات پر قائم مذاہب کی حقیقت
    ✔ دین محمد ﷺ کی حقیقی پہچان اور ملت ابراہیم
    ✔ الٰہی شریعت کی خصوصیت اور انسانی قوانین
    ✔ انسانیت کی ابدی اقدار
    ✔ قابل تغیر احکام اور دین اسلام کی متوازن شریعت
    ✔ فرد اور اجتماعیت میں توازن اور انتہا پسندانہ فلسفے
    ✔ دینی اسلام کے شعبوں (شریعت، طریقت اور سیاست) میں توازن
    ✔ رسول اللہ ﷺ کے اسوہ حسنہ سے توازن کی سنت
    ✔ اخلاق اور معیشت میں توازن کا دینی تصور
    ✔ ہر شے کے حق کی ادائیگی (حضرت ابو درداؓ اور حضرت سلمان فارسی ؓکا واقعہ)
    ✔ غلبہ دین کے لیے جدوجہد کا حق اور تنگی کی ممانعت
    ✔ اسوہ حسنہ او رایمان والی جماعت کی ذمہ داری
    ✔ دین کی بنیادی پہچان (توازن اور عدل)

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Voir plus Voir moins
    1 h et 6 min
  • مواطنِ حیاتِ انسانی اور مشائخِ رائے پور کا سلسلۂ ولایت؛ حکمتِ سعیدیہ کے تناظر میں مولانا محمد عباس شادؒ کا یقظانی کردار | 05-12-2025
    Dec 7 2025
    مواطنِ حیاتِ انسانی اور مشائخِ رائے پور کا سلسلۂ ولایت؛ حکمتِ سعیدیہ کے تناظر میں مولانا محمد عباس شادؒ کا یقظانی کردارخُطبۂ جمعۃ المبارکحضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ : 13؍ جمادی الاخریٰ 1447ھ / 05؍ دسمبر 2025ءبمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ لاہور خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:كُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَةُ الۡمَوۡتِ‌ؕ وَاِنَّمَا تُوَفَّوۡنَ اُجُوۡرَكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ‌ؕ فَمَنۡ زُحۡزِحَ عَنِ النَّارِ وَاُدۡخِلَ الۡجَـنَّةَ فَقَدۡ فَازَ ‌ؕ وَمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ‏ (03– آل عمران: 185)ترجمہ: ’’ہر جی کو چکھنی ہے موت اور تم کو پورے بدلے ملیں گے قیامت کے دن پھر جو کوئی دور کیا گیا دوزخ سے اور داخل کیا گیا جنت میں اس کا کام تو بن گیا اور نہیں زندگانی دنیا کی مگر پونجی دھوکے کی‘‘۔حدیثِ نبوی ﷺ :۱۔ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَكْثِرُوا ذِكْرَ هَاذِمِ اللَّذَّاتِ" يَعْنِي: الْمَوْتَ.ترجمہ: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لذتوں کو توڑنے والی (یعنی موت) کو کثرت سے یاد کیا کرو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4258] ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ 1۔ موت اور انسانی زندگی کا فلسفہ✔️ انسانی زندگی کا خاتمہ ایک اٹل حقیقت✔️ موت کا وجودی مقام اور اگلے موطن تک رسائی✔️ انسان کے مواطن اور ان کے اثرات✔️ جسمانی و روحانی ارتقاء کے معیار✔️ دنیاوی زندگی کی حیثیت: "متاعِ غرور"✔️ مرنے کے بعد ہیئتِ نفسانی کے مطابق نتائج✔️ 2۔ قبر و حشر کے مراحل اور روحانی قانونِ جزا✔️ مسلمانوں اور منافقوں کے مراتبِ قبر و حشر✔️ نیک اعمال کا نعمتوں اور بد اعمالیوں کا سزا کی صورت میں جواب✔️ حدیث: محبت اور حشر کی نسبت✔️ قیامت میں جماعتوں کے اپنے امام کے ساتھ اٹھائے جانے کا قانون✔️ روحوں کی باہمی محبت و نفرت اور اس کے اثرات✔️3۔ انبیاء کی اجتماعیتیں، روحانی لشکر اور ولایت کا تسلسل✔️ ارواح کے متنوع لشکر✔️ قرآن میں انبیاء کی جماعتوں کا حوالہ اور شاہ صاحب کا منفرد استدلال✔️ اجتماعیتِ انبیاء کے غلبے کا وعدہ✔️اولیاء اللہ کے سلاسل کا جاری ارتقاء✔️ صحبت کے ذریعے ہدایت و ضلالت کا انتقال✔️ اجتماعی ماحول کا فرد کی دنیا و آخرت پر اثر✔️4۔ مشائخِ رائے پور کی روحانی روایت اور حضرت عباس شادؒ کا تعلق✔️حضرت شاہ عبدالعزیز رائے پوریؒ کی مشائخ سے محبت✔️اولیاء کی روحوں کا اپنے محبین کو کھینچ لینا✔️انسان کے اگلے مواطن کا اثر: بلوغت سے موت تک✔️ مولانا محمد عباس شادؒ کی خانقاہ سراجیہ کندیاں سے تربیت کا آغاز✔️ 5۔ مولانا محمد عباس شادؒ کی تعلیمی و تربیتی زندگی کا سفر✔️ابتدائی تربیت: جامعہ عربیہ اسلامیہ بورے والا✔️جامعہ اشاعت العلوم میں تعلیمی قیام✔️جامعہ رشیدیہ اور پھر جامعہ اشرفیہ سے سندِ فراغت✔️مشائخ اور مفتیانِ کرام کی صحبتیں✔️6۔ حضرت شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کی صحبت اور مولانا شادؒ کی فکری تشکیل✔️حضرت شاہ سعید احمد کی توجہات اور عملی تربیت✔️شعبہ مطبوعات کی طرف رہنمائی✔️حکمتِ سعیدیہ کے فروغ کی ذمہ داری✔️مولانا شادؒ کا "یقظان بالطبع" ہونا✔️تجدیدی فکر کے عصری تقاضوں کی خدمت✔️7۔ ادارہ ...
    Voir plus Voir moins
    1 h et 15 min
  • جمعہ کی اجتماعیت کے مقاصد اور انسانی معاہدات کی اساسی اہمیت، قرآنِ حکیم کے تصورِ تقویٰ کے تناظر میں | 28-11-2025
    Dec 2 2025
    جمعہ کی اجتماعیت کے مقاصد اور انسانی معاہدات کی اساسی اہمیت، قرآنِ حکیم کے تصورِ تقویٰ کے تناظر میں

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 06؍ جمادی الاخریٰ 1447ھ / 28؍ نومبر 2025ء
    بمقام: جامعہ عثمانیہ مکی مسجد، حسین کالونی، چشتیاں

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:
    يٰـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَقُوۡلُوۡا قَوۡلًا سَدِيۡدًا يُّصۡلِحۡ لَـكُمۡ اَعۡمَالَـكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ ذُنُوۡبَكُ وَمَنۡ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ فَقَدۡ فَازَ فَوۡزًا عَظِيۡمًا (33– الأحزاب: 70,71)
    ترجمہ: ’’اے ایمان والو ڈرتے رہو اللہ سے اور کہو بات سیدھی، کہ سنوار دے تمہارے واسطے تمہارے کام اور بخش دے تم کو تمہارے گناہ اور جو کوئی کہنے پر چلا اللہ کے اور اس کے رسول کے اس نے پائی بڑی مراد‘‘۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    0:00 آغاز
    1:35 جمعہ کی اجتماعیت کے مقاصد
    6:05 جمعہ کی اجتماعیت کا قائم کرنا اور خطبہ دینا ریاست کے سربراہ کی ذمہ داری
    7:21 جمعة المبارک کا بنیادی ہدف؛ اجتماعی قوت کا اظہار
    9:50 جمعہ کے دن دو خطبوں کی مشروعیت کا راز
    11:49 جمعہ کے دن اردو خطبہ سے مقصود‘ دین کے احکامات کی تعلیم و تفہیم
    12:56 جمعہ کی اجتماعیت اور معاہدات کی پاسداری
    15:11 جمعہ کے اجتماع سے دینی اجتماعیت اور مادی اجتماعیت کا بنیادی فرق سمجھنا ضروری
    21:46 مسلمانوں کی بے روح اجتماعیتیں اور جمعہ کا شعوری پیغام
    25:47 انسانی سماج کی پہلی اکائی؛ معاہدۂ نکاح کے بنیادی اساسی امور
    29:14 خطبۂ نکاح کی پہلی آیت کا مقصد؛ تقویٰ کی اساس پر فریقین کی مساوی حیثیت کا تعین
    42:30 دوسری آیت کا ہدف؛ قولِ سدید کا عہد و قرار اور خاندان کا ادب و احترام
    46:29 ان امور کا لازمی نتیجہ اعمال و افعال کی درستگی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے
    49:07 تیسری آیت میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ایمان و سلامتی اور ایفائے عہد کی پاسداری کا بیان
    51:20 ان اساسی امور کی شعبۂ زندگی کے ہر معاہدے اور اجتماعیت میں پاسداری ضروری
    58:53 قولِ سدید کی تشریح اور دینی اجتماعیت پر مبنی آزادی و امن اور عدل کے نظام کا قیام
    1:09:37 تین سو سال سے مادی مفادات کی اساس پر ظالمانہ نظام کا تسلط
    1:18:17 اجتماعیت کا قیام اور تبدیلی نظام کا شعوری پیغام

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Voir plus Voir moins
    1 h et 35 min
Pas encore de commentaire