Épisodes

  • حضور اکرم ﷺ کے جامع دعوتی اُسلوب اور سماجی تشکیل کے لیے اجتماعیت کی تربیّت کے نقطۂ نظر سے دعوتِ فکر | 19-09-2025
    Sep 24 2025
    حضور اکرم ﷺ کے جامع دعوتی اُسلوب اور سماجی تشکیل کے لیے
    اجتماعیت کی تربیّت
    کے نقطۂ نظر سے دعوتِ فکر

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن حفظه الله

    بتاریخ: 25؍ ربیع الاوّل 1447ھ / 19؍ ستمبر 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی :
    قُلْ يَا عِبَادِ الَّـذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوْا رَبَّكُمْ ۚ لِلَّـذِيْنَ اَحْسَنُـوْا فِىْ هٰذِهِ الـدُّنْيَا حَسَنَةٌ ۗ وَاَرْضُ اللّـٰهِ وَاسِعَةٌ ۗ اِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِـرُوْنَ اَجْرَهُـمْ بِغَيْـرِ حِسَابٍ۔ (39 - الزمر: 10)
    ترجمہ: ”کہہ دو اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو اپنے رب سے ڈرو، ان کے لیے جنہوں نے اس دنیا میں نیکی کی ہے، اچھا بدلہ ہے، اور اللہ کی زمین کشادہ ہے، بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️ حضور اکر م ﷺ زندگی کے تمام شعبوں میں رہنما
    ✔️ حضور اکر م ﷺ کی امتیازی خصوصیت؛ تمام شعبوں کی رہنما جماعت کی تیاری
    ✔️ انسانی فلاح کا جامع اور عالمگیر تصوُّر
    ✔️ حضرت نوح علیہ السلام کی دعوتی حکمتِ عملی اور داعی کے اوصاف
    ✔️ حضور اکرم ﷺ کی بہ طورِ داعی الی اللہ جدوجہد اور دعوتی حکمتِ عملی
    ✔️ اہلِ مدینہ کو دعوتِ اسلام
    ✔️ قبیلۂ اَوس اور قبیلۂ خزرج کی آپ ﷺ کے ہاتھ پر بیعت اور عہد
    ✔️ ہجرتِ مدینہ، خدشات، معاہدات؛ مقاصدِ بعثت کے تناظُر میں مطالعہ
    ✔️ حضور اکرم ﷺ کی بعثت کا مقصد؛ عالمی نظام کا قیام
    ✔️ ثابت قدم ایمان والی جماعت کے لیے دنیا کی بھلائی اور زمین پر غلبے کا قرآنی تصوُّر
    ✔️ معاشرے کی اجتماعی ترقی اور ادارہ جاتی نظم و ضبط؛ اسوۂ حسنہ کی روشنی میں

    مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے 👇

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Voir plus Voir moins
    58 min
  • خلقِ عظیم ﷺ کی رہنمائی میں بد اَخلاق سماج کی تبدیلی کے لیے دینی جدوجہد کے تقاضے | 12-09-2025
    Sep 24 2025
    خلقِ عظیم ﷺ کی رہنمائی میں
    بد اَخلاق سماج کی تبدیلی کے لیے
    دینی جدوجہد کے تقاضے

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن حفظه الله

    بتاریخ: 18؍ ربیع الاوّل 1447ھ / 12؍ ستمبر 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی
    وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِيْنٍ۔هَمَّازٍ مَّشَّآءٍ بِنَمِـيْمٍ۔مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْـرِ مُعْتَدٍ اَثِـيْمٍ۔ عُتُلٍّ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِـيْمٍ۔اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّّبَنِيْنَ۔اِذَا تُـتْلٰى عَلَيْهِ اٰيَاتُنَا قَالَ اَسَاطِيْـرُ الْاَوَّلِيْنَ۔سَنَسِمُهٝ عَلَى الْخُرْطُوْمِ (القلم:10-15)
    ترجمہ: ”اور ہر قسمیں کھانے والے ذلیل کا کہا نہ مان۔جو طعنے دینے والا چغلی کھانے والا ہے۔ نیکی سے روکنے والا حد سے بڑھا ہوا گناہگار ہے۔ بڑا اجڈ، اس کے بعد بد اصل (غلط نسبت بنانے والا) بھی ہے۔اس لیے کہ وہ مال اور اولاد والا ہے۔ جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں۔ عنقریب ہم اس کی ناک پر داغ لگائیں گے“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️رسولُ اللہ ﷺ کی دعوت کا پہلا اُصول؛ غیرُ اللہ کی بالادستی کا خاتمہ
    ✔️رسولُ اللہ ﷺ کی دعوت کا دوسرا اُصول؛ سماج کے کمزور طبقات کی خدمت اور منظّم اجتماعیت کا قیام
    ✔️حضور اکرم ﷺ کی علی الاعلان دعوت کی حکمتِ عملی اور سماج کا آپ ﷺ پر اعتماد
    ✔️اعلانِ نُبوّت پر ابولہب کا ردِ عمل اور مذہب کے متعلق عمومی تاثّر کا جائزہ
    ✔️بداَخلاقی کا ماحول اور با اَخلاق جماعت کی تیاری
    ✔️دینی نظام کے قیام کی جدوجہد؛ مخالف نظام کی طرف سے پیش کش اور دباؤ کی حکمتِ عملی
    ✔️حضور اکرم ﷺ کے خُلقِ عظیم اور سماجی بداَخلاقیوں کا جائزہ
    ✔️حضور اکرم ﷺ کا وعظ و نصیحت اور غافل سماج کا ردِ عمل
    ✔️جدوجہد کو روکنے کے لیے مخالف نظام کی طرف سے سماجی مُقاطَعہ اور خاندانِ بنی ہاشم پر دباؤ کی حکمتِ عملی
    ✔️سچی جماعت کی پہچان اور بدکردار جماعت کے متعلق قرآن کا فیصلہ
    ✔️بداَخلاق اشرافیہ کا تکبُّر و نخوَّت
    ✔️بد اَخلاق سماج کا جائزہ اور متمدّن سماج کے لیے اعلیٰ اخلاق پر جماعت کی تیاری کی ضرورت
    ✔️پاکستان کی سماجی حالتِ زار کا جائزہ

    مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے 👇

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Voir plus Voir moins
    1 h et 6 min
  • رسولُ الله ﷺ کا منصبِ اِنذار اور دجل وفریب کے موجودہ نظام میں اس کے تقاضے | 19-09-2025
    Sep 23 2025
    رسولُ الله ﷺ کا منصبِ اِنذار اور دجل وفریب کے موجودہ نظام میں اس کے تقاضے

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 25؍ ربیع الاوّل 1447ھ / 19؍ ستمبر 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ

    آیاتِ قرآنی
    1۔ إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرٌ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ۔ (13 – الرعد: 7)
    ترجمہ: ”تم تو محض ڈرانے والے ہوں اور ہر قوم کے لیے ایک رہبر ہوتا آیا ہے“۔
    2۔ إِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَيْبِ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ۔ (36 – یٰسین:11)
    ترجمہ: ”بے شک آپ اسی کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت کی پیروی کرے اور بن دیکھے رحمان سے ڈرے پس خوشخبری دے دو اس کو بخشش اور اجر کی جو عزت والا ہے“۔

    حدیثِ نبوی ﷺ
    أَنَا النَّذِيرُ الْعُرْيَانُ. (صحیح مسلم، حدیث: 5954)
    ترجمہ: ”میں صاف صاف ڈرانے والا ہوں“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️ سابقہ خطبۂ جمعہ کا خلاصہ
    ✔️ علم الفتن والانذار
    ✔️ انسانی معیارات سے منحرف انسانیت کے لیے پہلے منذر نوح علیہ السلام
    ✔️ نبی اکرم ﷺ کا کُل انسانیّت کو فتنوں اور دجل و فریب سے (انذار) خبردار کرنا
    ✔️ سورۂ یٰسین میں آپ ﷺ کی صفاتِ حمیدہ کا ذکر
    ✔️ آپ ﷺ کی صفتِ انذار اور قومِ قریش کے انحرافات کی درستگی کا عمل
    ✔️ آپ ﷺ کا انوارات و تجلّیات کا مرکز بیت اللہ الحرام کو کل انسانیت کا مرکز بنانا
    ✔️ علم الانذار؛ دجل و فریب انسانیت کے معیارات کو پرکھنے کی کسوٹی
    ✔️ مشرکینِ مکہ کی دجل و فریب کی شکار قومی حکومت اور آپ ﷺ کے انذار کے پہلو
    ✔️ سردارانِ مکہ کو انذار اور ڈرانے سے ذرا ہدایت حاصل نہیں ہو سکتی!
    ✔️ آپ ﷺ کی صفتِ انذار کے تناظر میں حقائق کا شعوری تجزیہ کرنا لازمی و ضروری
    ✔️ تین سو سال سے دجل وفریب کے پردے میں خوب صورت عنوانات کا کھیل جاری
    ✔️ انسانیت دشمنی اور دجل و فریب کی مثالیں
    ✔️ آپ ﷺ کی صفتِ انداز کی روشنی میں عقل و شعور اور فہم و بصیرت کی ضرورت و اہمیت

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Voir plus Voir moins
    1 h et 10 min
  • نورِ محمدی ﷺ کا کائنات گیر انقلاب اور اس سے رہنمائی کے شعوری تقاضے | 12-09-2025
    Sep 16 2025
    نورِ محمدی ﷺ کا کائنات گیر انقلاب اور اس سے رہنمائی کے شعوری تقاضےخُطبۂ جمعۃ المبارکحضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 18؍ ربیع الاوّل 1447ھ / 12؍ ستمبر 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی واحادیثِ نبوی ﷺ آیاتِ قرآنی: 1۔ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ۔ (9 – التّوبه: 33)ترجمہ: ”اس نے اپنے رسولؐ کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا ہے، تاکہ اسے سب دینوں پر غالب کرے، اور اگر چہ مشرک نا پسند کریں“۔2۔ يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا، وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا۔ (33 – الأحزاب: 45-46)ترجمہ: ”اے نبی ! ہم نے آپ کو بلاشبہ گواہی دینے والا اور خوش خبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ اور اللہ کی طرف اس کے حکم سے بُلانے والا اور چراغ روشن بنایا ہے“۔ احادیثِ نبوی ﷺ: 1۔ لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ، حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ، وَلَدِهِ، وَوَالِدِهِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ . (صحیح مسلم، حدیث: 169)ترجمہ: ” تم میں سے کوئی شخص (اس وقت تک) مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اس کے لیے اس کی اولاد، اس کے والد اور تمام انسانوں سے بڑھ کر محبوب نہ ہوں۔“2۔ ”لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأفْلَاكَ“۔ (کشف الخفاء ۲/۱۴۸، ،کنز العمال:۳۲۰۲۲، (المستدرک للحاکم:۴۲۲۷)ترجمہ: ”اگر آپ (اے محمد ﷺ) نہ ہوتے تو میں آسمان و زمین کو پیدا نہ کرتا“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ ماہِ ربیع الاوّل کو آں حضرت ﷺ سے خصوصی مناسبت✔️ آپ ﷺ کی بعثت کے بعد اگلے سو سالوں میں غلبۂ دین کی تکمیل✔️ غلبۂ دین اور کرۂ ارض کا بنیادی پیراڈائم✔️ آپ ﷺ کائنات کے ساتوں مواطن اور ہر زمانے میں امامِ انسانیّت✔️ انسانیّت کی تخلیق کے مرکز و محور‘ نورِ محمدی اور اس کا فیضان ✔️ نورِ محمدی تمام علوم کا مرکز و منبع✔️ روزِ محشر انسانیت حساب کتاب شروع نہ ہونے کی وجہ سے پریشان✔️ اللہ کی خاص عنایت سے آپ ﷺ پر دعا کا اِلقا اور حساب کا عمل شروع ✔️ کفر و شرک کا ارتکاب کرنے والی پہلی قوم اور حضرت نوح علیہ السلام کی انتھک جدوجہد✔️ حضرت نوح علیہ السلام کی دعوتی جدوجہد کی گواہی دینی والی اُمتِ محمدیہ✔️ آپ ﷺ تمام مواطن اور زمانوں میں نبی الانبیاء ﷺ بھی ہیں✔️ کائنات کے عالَم گیر نظام میں ٹائم زون کی بڑی اہمیت✔️ کائنات کا ٹائم زون کو سمجھانے کے لیے حضرت ادریس علیہ السلام پر فلکیاتی علوم کا نزول✔️ نوح علیہ السلام کے دور سے ٹائم زون میں بگاڑ اور انبیا علیہم السلام کا درستگی کے لیے کردار✔️ مشرکینِ مکہ کا دو ٹائم زون کو مکس کرکے کیلنڈر میں تغیر و تبدل✔️ قدیم زمانے سے حساب و کتاب کے لیے شمسی و قمری تقویم کا رواج✔️ قمری و شمسی تقویم مکس کرکے تغیر وتبدل کے مزعومہ مقاصد✔️ شمسی کیلنڈر کے مطابق حساب و کتاب کی سب سے بڑی خرابی✔️ آپ ﷺ کا خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر کیلنڈر کی درستگی کی نشان دہی کرنا ✔️ 17 ہجری قمری کیلنڈر کے باقاعدہ سرکاری اجرا کے لیے مشاورت✔️ قمری تقویم میں آج تک تغیر وتبدل نہیں ہوا✔️ آپ ﷺ کی ولادت کے بعد زمان و مکان میں غیر معمولی انقلابات کا ...
    Voir plus Voir moins
    1 h et 52 min
  • ولادتِ با سعادت کے 1500 سالہ تکمیل کے موقع پر قومی ریاست کی عصری تشکیل کے لیے رسولُ اللّٰه ﷺ کے خُلقِ عظیم کی رہنمائی میں بنیادی سماجی اقدار کی اطلاقی ناگزیریت | 05-09-2025
    Sep 8 2025
    ولادتِ با سعادت کے 1500 سالہ تکمیل کے موقع پر قومی ریاست کی عصری تشکیل کے لیے رسولُ اللّٰه ﷺ کے خُلقِ عظیم کی رہنمائی میں بنیادی سماجی اقدار کی اطلاقی ناگزیریت

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 4؍ ربیع الاوّل 1447ھ / 29؍ اگست 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ

    آیاتِ قرآنی
    فَمَا لِهَؤُلَاءِ الْقَوْمِ لَا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ حَدِيثًا، مَا أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللَّهِ وَمَا أَصَابَكَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَمِنْ نَفْسِكَ وَأَرْسَلْنَاكَ لِلنَّاسِ رَسُولًا، وَكَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا، مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ تَوَلَّى فَمَا أَرْسَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا۔ (4 – النساء: 78 تا 80)
    ترجمہ: ”ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ کوئی بات ان کی سمجھ میں نہیں آتی، تجھے جو بھی بھلائی پہنچے وہ اللہ کی طرف سے ہے اور جو تجھے برائی پہنچے وہ تیرے نفس کی طرف سے ہے، ہم نے تجھے لوگوں کو پیغام پہنچانے والا بنا کر بھیجا ہے اور اللہ کی گواہی کافی ہے۔ جس نے رسول کا حکم مانا اس نے اللہ کا حکم مانا اور جس نے منہ موڑا تو ہم نے تجھے ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا“۔

    حدیثِ نبوی ﷺ
    مَنْ يُرِدِ اللّٰهُ بِه خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ۔ (صحیح بخاری، حدیث: 71)
    ترجمہ: ”جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرے اسے دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️ تفقہ و بصیرت اور قومی شعور کی بیداری میں انبیا علیہم السلام کی کدوکاوشیں
    ✔️ نبی اکرمﷺ کا اقوامِ عالَم کی ترقی کا شعوری پروگرام اور عملی کردار
    ✔️ قومِ قریش کی شعوری بیداری کے لیے آپﷺ کی انتھک جدوجہد
    ✔️ قومی و بین الاقومی نظام کی تشکیل کے لیے آپؐ کی شعوری تعلیم وتربیت
    ✔️ خطبے کی مرکزی آیت کے شانِ نزول کا پسِ منظر اور تفسیری خلاصہ
    ✔️ ان آیات کی روشنی میں موجودہ مسائل کا شعوری جائزہ اور قومی حقائق سمجھنے کی دعوت
    ✔️ نیشنل ازم اور ریاستِ پاکستان کا قیام؛ ایک شعوری حقیقت
    ✔️ حقیقی نیشنل ازم کی اساس پر ہندستان کا ہزار سالہ اسلامی دور
    ✔️ ہندستان میں نیشنل ازم کی دینی تاریخ کا شعوری جائزہ‘ عصری تقاضا
    ✔️ مسلم ہندستان کے نیشنل ازم سے نابلد مذہبی اور سیاسی پارٹیاں
    ✔️ نیشنل ازم، دھرتی کے حقائق کے علی الرغم اور قومی سوچ سے عاری مقتدرہ
    ✔️ قومی شعور اور دھرتی کے درست حقائق تسلیم نہ کرنے کے نتائج
    ✔️ فقاہت پر مبنی قرآنی پکار سمجھے بغیر عصری مسائل حل نہیں ہو سکتے

    مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لِنک پر کلک کیجیے 👇

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Voir plus Voir moins
    2 h et 1 min
  • جاہلیت کےعالمی وآلہ کارنظاموں کےمقابلےپردین کےعادلانہ نظام کی اجتماعی اصولوں پرتشکیل کی ضرورت واہمیت | 29-08-2025
    Sep 5 2025
    سماجی بصیرت کی نبوی جدوجہد کی روشنی میں زمینی حقائق سے ہم آہنگ بر صغیر کے مسلم عہد اور عصری تقاضوں کا جائزہ

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 4؍ ربیع الاوّل 1447ھ / 29؍ اگست 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ

    آیاتِ قرآنی
    فَمَا لِهَؤُلَاءِ الْقَوْمِ لَا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ حَدِيثًا، مَا أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللَّهِ وَمَا أَصَابَكَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَمِنْ نَفْسِكَ وَأَرْسَلْنَاكَ لِلنَّاسِ رَسُولًا، وَكَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا، مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ تَوَلَّى فَمَا أَرْسَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا۔ (4 – النساء: 78 تا 80)
    ترجمہ: ”ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ کوئی بات ان کی سمجھ میں نہیں آتی، تجھے جو بھی بھلائی پہنچے وہ اللہ کی طرف سے ہے اور جو تجھے برائی پہنچے وہ تیرے نفس کی طرف سے ہے، ہم نے تجھے لوگوں کو پیغام پہنچانے والا بنا کر بھیجا ہے اور اللہ کی گواہی کافی ہے۔ جس نے رسول کا حکم مانا اس نے اللہ کا حکم مانا اور جس نے منہ موڑا تو ہم نے تجھے ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا“۔

    حدیثِ نبوی ﷺ
    مَنْ يُرِدِ اللّٰهُ بِه خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ۔ (صحیح بخاری، حدیث: 71)
    ترجمہ: ”جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرے اسے دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️ تفقہ و بصیرت اور قومی شعور کی بیداری میں انبیا علیہم السلام کی کدوکاوشیں
    ✔️ نبی اکرمﷺ کا اقوامِ عالَم کی ترقی کا شعوری پروگرام اور عملی کردار
    ✔️ قومِ قریش کی شعوری بیداری کے لیے آپﷺ کی انتھک جدوجہد
    ✔️ قومی و بین الاقومی نظام کی تشکیل کے لیے آپؐ کی شعوری تعلیم وتربیت
    ✔️ خطبے کی مرکزی آیت کے شانِ نزول کا پسِ منظر اور تفسیری خلاصہ
    ✔️ ان آیات کی روشنی میں موجودہ مسائل کا شعوری جائزہ اور قومی حقائق سمجھنے کی دعوت
    ✔️ نیشنل ازم اور ریاستِ پاکستان کا قیام؛ ایک شعوری حقیقت
    ✔️ حقیقی نیشنل ازم کی اساس پر ہندستان کا ہزار سالہ اسلامی دور
    ✔️ ہندستان میں نیشنل ازم کی دینی تاریخ کا شعوری جائزہ‘ عصری تقاضا
    ✔️ مسلم ہندستان کے نیشنل ازم سے نابلد مذہبی اور سیاسی پارٹیاں
    ✔️ نیشنل ازم، دھرتی کے حقائق کے علی الرغم اور قومی سوچ سے عاری مقتدرہ
    ✔️ قومی شعور اور دھرتی کے درست حقائق تسلیم نہ کرنے کے نتائج
    ✔️ فقاہت پر مبنی قرآنی پکار سمجھے بغیر عصری مسائل حل نہیں ہو سکتے

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Voir plus Voir moins
    1 h et 25 min
  • جاہلیت کےعالمی وآلہ کارنظاموں کےمقابلےپردین کےعادلانہ نظام کی اجتماعی اصولوں پرتشکیل کی ضرورت واہمیت | 22-08-2025
    Aug 28 2025
    جاہلیت کے عالمی وآلہ کار نظاموں کے مقابلے پر دین کے عادلانہ نظام کی اجتماعی اصولوں پر تشکیل کی ضرورت واہمیت

    خطبہ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ

    بتاریخ: 27 صفر المظفر 1447ھ /22؍ اگست 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس

    خطبے کی راہنما قرآنی آیت
    اَفَحُكْمَ الْجَاهِلِيَّـةِ يَبْغُوْنَ ۚ وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّـٰهِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ يُوْقِنُـوْنَ (المائدہ:50-5)
    ترجمہ: تو کیا پھر جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں، حالانکہ جو لوگ یقین رکھنے والے ہیں ان کے ہاں اللہ سے بہتر اور کوئی فیصلہ کرنے والا نہیں

    ۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇

    00:39 تقسیمِ انسانیت کے خود ساختہ فلسفے
    05:40 وحدتِ انسانیت کا دینی تصور
    08:09 جاہلیت کی حقیقت
    13:45 ماتحتوں (ملازموں) کے ساتھ حسن سلوک کا نبوی حکم
    16:56 انسانیت کی تقسیم پر مبنی جاہلیت کا عالمگیر نظام
    23:35 انسانی اقدار کی پامالی اور سائنس و ٹیکنالوجی کا منفی استعمال
    29:20 اخوت و بھائی چارے کی اساس پر دین کا اجتماعی نظام
    35:07 زکوۃ، اجتماعی نظام کی اساس
    40:13 جاہلیت کے نظام کے مقابلے کی منظم دینی حکمت عملی
    47:43 دین کے عادلانہ نظام کا غلبہ؛ عصر حاضر کا تقاضا
    53:14 برطانوی سامراج کا دوہرا سماجی معیار
    55:14 دین کے اجتماعی نظام کے تعارف کی ضرورت
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Voir plus Voir moins
    57 min
  • ولی اللہی فکر کی روشنی میں ولایتِ نبوت کی خصوصیات کا تعارف اور حضرت مولانا عبید اللہ سندھی کے حالات زندگی کا اطلاقی مطالعہ | 22-08-2025
    Aug 27 2025
    ولی اللہی فکر کی روشنی میں ولایتِ نبوت کی خصوصیات کا تعارف اور حضرت مولانا عبید اللہ سندھی کے حالات زندگی کا اطلاقی مطالعہ

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 27؍ صفر المظفّر 1447ھ / 22؍ اگست 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    آیت قرانی
    اَلَااِنَّ اَوۡلِيَآءَ اللّٰهِ لَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ - (10 – یونس: 62)
    ’’یاد رکھو جو لوگ اللہ کے دوست ہیں نہ ڈر ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔‘‘
    حدیث نبوی
    من عادى لي وليًا فقد آذنته بالحرب
    ”جس شخص نے میرے کسی دوست سے دشمنی کی، میرا اس سے اعلان جنگ ہے‘‘۔
    سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1640

    خُطبے کے چند مرکزی نِکات
    ✔️ نوعِ انسانیت کے لیے راہِ ہدایت کا سامان
    ✔️ خاتم الانبیاؑ کے نورِ نبوت کا اولیا اللہ پر فیضان
    ✔️ اولیا اللہ کے کمالِ دینِ محمدیﷺ کے سات درجات
    ✔️ ولایتِ نبوت کا ولی اللہی طریقۂ تعلیم و تربیت خصوصیات سبعہ کا حامل
    ✔️ اگست؛ ولی اللہی سلسلے کے سرخیل اور اکابرین کے سانحۂ ارتحال کا مہینہ بھی ہے
    ✔️ امامِ انقلاب مولانا عبید اللہ سندھیؒ ولایتِ نبوت پر فائز شخصیت
    ✔️ خطبے کی مرکزی آیات کی تشریح؛ ولی کی تعریف اور ولایتِ نبوت و ولایتِ اولیا میں فرق
    ✔️ کمالِ نبوت کے فیضان کی روشنی میں ولی اللہی طریقۂ تعلیم و تربیت کے سات درجات
    ✔️ 1۔ ایمانِ حقیقی کا نظریے اور افعال و اعمال میں مکمل رسوخ
    ✔️ 2۔ ایمانِ حقیقی پر نفسِ انسانی کا شرح صدر
    ✔️ 3۔ قرب بالنوافل؛ نوافل سے قربِ بارگاہ الہی میں فنا ہونے کی کیفیت کا حصول
    ✔️ 4۔ قرب الحکمة یا قرب الوجود؛ بنیادی حقیقت
    ✔️ انبیاؑ میں حکمت کا اعلی ترین نمونہ حضرت یوسفؑ
    ✔️ امتِ محمدیہ ﷺ میں مقامِ حکمت پر فائز اولیا کے کارنامے
    ✔️ 5۔ قرب الفرائض؛ فرائض کی ادائیگی کے لیے جان و مالی قربانی کا جذبہ
    ✔️ 6۔ قربِ ملکوتی؛ ملاءِ اعلی کی قربت کے ذریعے قربِ بارگاہ الہی
    ✔️ 7۔ درجۂ کمال؛ حقّانی لباس پہن کر اپنی ذات کو فنا کرکے حق کا نمائندہ اور علامت بن جانا
    ✔️ ولی اللہی اکابر کی زندگی ان ساتوں مراحل سے گزری
    ✔️ حضرت مولانا عبیداللہ سندھیؒ کے ولایتِ نبوت پر فائز ہونے کے مراحل
    ✔️ حضرت سندھیؒ کا ایمانِ حقیقی اور ہر قسم کے شرک کے خاتمے کا دور
    ✔️ ولی اللہی اکابرین کی صحبت سے ایمانِ حقیقی پر شرح صدر
    ✔️ مولانا سندھیؒ کا قرب بالنوافل اور قربِ حکمت کا دور
    ✔️ قرب الفرائض کے لیے قربانیاں اور انوارِ حرمِ الہی کے ذریعے قربِ ملکوتی کا دور
    ✔️ ہندوستان آمد سے وفات تک حضرت سندھیؒ کا لباسِ حقّانی پہن کر درجۂ کمال کا دور
    ✔️ ماہِ اگست میں اولیا اللہ کی سیرت و سوانح کا تذکرہ اور شعوری تقاضے