
رسولُ الله ﷺ کا منصبِ اِنذار اور دجل وفریب کے موجودہ نظام میں اس کے تقاضے | 19-09-2025
Échec de l'ajout au panier.
Échec de l'ajout à la liste d'envies.
Échec de la suppression de la liste d’envies.
Échec du suivi du balado
Ne plus suivre le balado a échoué
-
Narrateur(s):
-
Auteur(s):
À propos de cet audio
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 25؍ ربیع الاوّل 1447ھ / 19؍ ستمبر 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ
آیاتِ قرآنی
1۔ إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرٌ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ۔ (13 – الرعد: 7)
ترجمہ: ”تم تو محض ڈرانے والے ہوں اور ہر قوم کے لیے ایک رہبر ہوتا آیا ہے“۔
2۔ إِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَيْبِ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ۔ (36 – یٰسین:11)
ترجمہ: ”بے شک آپ اسی کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت کی پیروی کرے اور بن دیکھے رحمان سے ڈرے پس خوشخبری دے دو اس کو بخشش اور اجر کی جو عزت والا ہے“۔
حدیثِ نبوی ﷺ
أَنَا النَّذِيرُ الْعُرْيَانُ. (صحیح مسلم، حدیث: 5954)
ترجمہ: ”میں صاف صاف ڈرانے والا ہوں“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سابقہ خطبۂ جمعہ کا خلاصہ
✔️ علم الفتن والانذار
✔️ انسانی معیارات سے منحرف انسانیت کے لیے پہلے منذر نوح علیہ السلام
✔️ نبی اکرم ﷺ کا کُل انسانیّت کو فتنوں اور دجل و فریب سے (انذار) خبردار کرنا
✔️ سورۂ یٰسین میں آپ ﷺ کی صفاتِ حمیدہ کا ذکر
✔️ آپ ﷺ کی صفتِ انذار اور قومِ قریش کے انحرافات کی درستگی کا عمل
✔️ آپ ﷺ کا انوارات و تجلّیات کا مرکز بیت اللہ الحرام کو کل انسانیت کا مرکز بنانا
✔️ علم الانذار؛ دجل و فریب انسانیت کے معیارات کو پرکھنے کی کسوٹی
✔️ مشرکینِ مکہ کی دجل و فریب کی شکار قومی حکومت اور آپ ﷺ کے انذار کے پہلو
✔️ سردارانِ مکہ کو انذار اور ڈرانے سے ذرا ہدایت حاصل نہیں ہو سکتی!
✔️ آپ ﷺ کی صفتِ انذار کے تناظر میں حقائق کا شعوری تجزیہ کرنا لازمی و ضروری
✔️ تین سو سال سے دجل وفریب کے پردے میں خوب صورت عنوانات کا کھیل جاری
✔️ انسانیت دشمنی اور دجل و فریب کی مثالیں
✔️ آپ ﷺ کی صفتِ انداز کی روشنی میں عقل و شعور اور فہم و بصیرت کی ضرورت و اہمیت
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا